ہومپاکستاناسپیکر قومی اسمبلی نے قانون سازی سے متعلق امور پر چودہ رکنی کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دے دی

اسپیکر قومی اسمبلی نے قانون سازی سے متعلق امور پر چودہ رکنی کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دے دی

اسلام آباد،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قانون سازی سے متعلق امور پر کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ سپیکر نے کمیٹی کی تشکیل پارلیمانی رہنماوں سے مشاورت کے بعد کی ہے۔ کمیٹی وقتا فوقتا بھیجے جانے والے معاملات پر اپنے ٹی او آرز کو حتمی شکل دے گی ہے۔ کمیٹی اپنی سفارشات اسپیکر قومی اسمبلی کو پیش کرے گی۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔کمیٹی برائے قانون سازی وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر برائے تعمیرات طارق بشیر چیمہ، وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان پر مشتمل ہے۔ کمیٹی کے دیگر ممبران میں اراکین قومی اسمبلی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، خالد حسین مگسی، شاہد خاقان عباسی، سردارایاز صادق، رانا ثنااللہ، سید نوید قمر، شازیہ مری، شاہدہ اختر علی، اور آغا حسن بلوچ شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔