ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی کا خیبرپختونخوا میں پارٹی کی تشکیل نو کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا خیبرپختونخوا میں پارٹی کی تشکیل نو کرنے کا فیصلہ

پشاور (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں پارٹی کی تشکیل نو کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعلی و صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ایک ویڈیو بیان میں بتایا کہ پارٹی کی مکمل تشکیل نو کررہے ہیں جس کی ذمہ داری اضلاع کے صدور کو دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور میں ایم این اے ارباب شیر علی پارٹی منظم کرنے کی ذمہ دار ہیں، امید ہے صدور پارٹی کو مضبوط کریں گے۔علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہمارا سب سے بڑا چیلنج بانی پی ٹی آئی کو رہائی دلانا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔