اسلام آباد (سب نیوز )عمران خان آفیشل ایکس ہینڈل سے شیخ مجیب الرحمان کی پروپیگنڈا ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر ایف آئی اے سائبر وِنگ کا انکوائری کا فیصلہ ،26 مئی کو عمران خان آفیشل ایکس ہینڈل سے شیخ مجیب الرحمان کے نام پر ایک من گھڑت اور پروپیگنڈا ویڈیو ٹویٹ کی گئی، ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اِس وقت خود اڈیالہ جیل میں قید ہے جبکہ انکا آفیشل ہینڈل پروپیگنڈا ویڈیو اپ لوڈ کے لئے استعمال کیا گیا۔ایف آئی اے سائبر وِنگ پی ٹی آئی کے چار لوگوں سے اِس معاملے پر بات چیت کرے گا،ایف آئی اے کی ٹیم اِس معاملے پر عمران خان، بیرسٹر گوہر خان، عمر ایوب اور ر ئوف حسن سے بات چیت کرے گی۔ایف آئی ٹیم اِس بات کا تعین کرے گی کے ویڈیو ٹویٹ عمران خان نے خود کیا یا انکی اجازت سے کیا گیا۔یہ بھی دیکھا جائے گا کے پاکستان مخالف پروپیگنڈا کس نے بنایا اور کس نے چلایا۔اگر اکا ئو نٹ ہولڈر کی طرف سے ایسا کیا گیا تو انکے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی،اگر ایسا انکی طرف سے نہیں ہوا تو انہیں اپنا ایکس اکا ئو نٹ غیر قانونی طور پر استعمال ہونے پر اپنا ایکس اکا ئو نٹ بند کرنے کے لئے تحریری ایپلیکیشن دینی پڑیگی۔
ہومبریکنگ نیوزعمران خان آفیشل ایکس ہینڈل سے شیخ مجیب الرحمان کی پروپیگنڈا ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر ایف آئی اے سائبر وِنگ کا انکوائری کا فیصلہ
عمران خان آفیشل ایکس ہینڈل سے شیخ مجیب الرحمان کی پروپیگنڈا ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر ایف آئی اے سائبر وِنگ کا انکوائری کا فیصلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
