ہومپاکستانلیگی رہنما خواجہ آصف کی رہائی کا حکم جاری

لیگی رہنما خواجہ آصف کی رہائی کا حکم جاری

لاہور،احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کی رہائی کا حکم جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے گزشتہ روز منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں خواجہ آصف کی ضمانت منظور کی تھی۔لاہور ہائی کورٹ نے ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض خواجہ آصف کی ضمانت منظور کی تھی۔یاد رہے کہ خواجہ آصف کو 29 دسمبر 2020 کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ خواجہ آصف نے درخواست ضمانت 27 مارچ 2021 کو دائر کی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔