ہومشوبزخوبرو اداکارہ کترینہ کیف کی نئی فلم ایک ماہ میں مکمل

خوبرو اداکارہ کترینہ کیف کی نئی فلم ایک ماہ میں مکمل

ممبئی ،بھارتی فلموں کی خوبرو اداکارہ کترینہ کیف فلمساز شری رام راگھون کی نئی آنیوالی فلم میں تامل فلموں کے سپر سٹار وجے سیتو پتی کے ساتھ کام کرتی نظر آئیں گی۔فلم کا شوٹنگ شیڈول 30 دن کا ہوگا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف کاان دنوں فلم ٹائیگر 3 کے حوالے سے میڈیا میں خوب چرچا ہے ،وہ اس فلم میں اداکار سلمان خان کے ساتھ کام کررہی ہیں۔ بھارت میں بری طرح پھیلی کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ رکی ہوئی ہے۔کترینہ کیف نے فلمساز شری رام راگھون کی فلم پر کام شروع کردیا ہے۔ان دنوں کترینہ کیف فلم کی کہانی پڑھ رہی ہیں تاکہ وہ اپنے کردار کو بہتر طور پر سمجھ پائیں اور اسی کے مطابق خود کو ڈھال سکیں ۔ رپورٹ کے مطابق فلم کا نام طے نہیں ہے لیکن کہا جارہا ہے کہ میری کرسمس کے نام پر فلم بنائی جاسکتی ہے۔بتایا جارہا ہے کہ پوری فلم کا شوٹنگ شیڈول 30 دن کا ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔