ہومپاکستانوزیراعلی پنجاب نے عظمی بخاری کو 25 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بجھوادیا

وزیراعلی پنجاب نے عظمی بخاری کو 25 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بجھوادیا

لاہور ، وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمی بخاری کو 25کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا، جس میں کہا ہے کہ 14دن میں بے بنیادالزامات پر معافی مانگیں یا قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری کو 25کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا، وزیراعلی کی قانونی ٹیم کی جانب سے عظمی بخاری کو ہتک عزت کالیگل نوٹس بھجوایاگیا۔لیگل نوٹس میں وزیراعلی اور پرنسپل سیکریٹری کیخلاف الزامات من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عظمی بخاری نیپریس کانفرنس میں شرانگیز ،گمراہ کن الزامات لگائے۔،نوٹس کے متن میں کہا ہے کہ عظمی بخاری نے وزیراعلی آفس پرپوسٹنگ ٹرانسفرپیسے لیکر کرنے کے الزامات لگائے تھے ، وہ 14دن میں بے بنیادالزامات پر معافی مانگیں یا قانونی کارروائی کاسامناکرنا ہوگا۔لیگل نوٹس میں عظمی بخاری کی پریس کانفرنس کا متن بھی لف کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔