Tuesday, May 26, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینوزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا کسانوں کو براہ راست سبسڈی دینے کا اعلان

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا کسانوں کو براہ راست سبسڈی دینے کا اعلان

لاہور(آئی پی ایس ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے گندم کی خریداری میں کرپشن کے خاتمے کے لیے کسانوں کو براہ راست سبسڈی دینے کا اعلان کردیا۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی جس دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ گندم خریداری میں گھپلے ہوتے تھے، اب ڈائریکٹ کسان کو سبسڈی دیں گے۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کسان کارڈ پروگرام میں رجسٹریشن کے لیے اسپیشل ہیلپ لائن قائم کرنے کا فیصلہ کیا اور کاشت کاروں کے لیے بہت بڑا کسان کارڈ پروجیکٹ لارہے ہیں ، پرائس کنٹرول کے لیے الگ سسٹم بنا رہے ہیں۔
دوسری جانب کھاد کی دستیابی سے متعلق اجلاس میں مریم نواز نے خبردار کیا کہ کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ روکنے میں کوتاہی برداشت نہیں کریں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔