کراچی (آئی پی ایس )پاکستان ریلوے نے عید الاضحی پر دو خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق دو عید اسپیشل ٹرینیں کراچی سے روانہ ہوں گی۔ علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ عید کا چاند نظرآنے کے بعد عید اسپیشل ٹرینوں کا باضابطہ اعلان کیا جائیگا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ایک عید اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور جبکہ دوسری عید ٹرین کراچی سے پشاور کے لے چلائی جائے گی۔ ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق ٹرین میں اکنامی کلاس اورایسی کی کوچزلگائی جائیں گی۔
پاکستان ریلویز کا عید الاضحی پر دو خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

