Monday, May 25, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینآئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 7سے 9جون کے درمیان پیش کرنے کی تجویز

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 7سے 9جون کے درمیان پیش کرنے کی تجویز

اسلام آباد(سب نیوز) آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کی 7تاریخ کو قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 5 جون کو بلانے کی تجویز ہے اور نئے مالی سال کا بجٹ 7 جون کو بھی قومی اسمبلی میں پیش کیا جاسکتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے پیش نظر بجٹ اجلاس کی تاریخ میں ردوبدل کا بھی امکان ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ متبادل آپشن کے طور پر بجٹ 8 یا 9 جون کو پیش کرنے کی تجویز بھی ہے، قومی اسمبلی میں پیش کرنے سے پہلے قومی اقتصادی کونسل اور وفاقی کابینہ سے بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔