Tuesday, May 26, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزوزیراعظم شہباز شریف کا غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا حکم

وزیراعظم شہباز شریف کا غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا حکم

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت لوڈشیڈنگ اور بجلی چوری روکنے کے امور پر اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعظم نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نقصان میں چلنے والے فیڈرز پر بھی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جائے۔

وزارت توانائی نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے ہونے والی ملاقات پر بھی اجلاس کو بریف کیا گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے بجلی چوری کم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، وزیر اعظم نے علی امین گنڈاپور سے ہونے والی ملاقات میں پیشرفت کو سراہا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ گرمی کی شدت کے باعث لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے، بجلی چوری روکنا تمام متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے، لوگوں کو گرمی میں ریلیف دیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔