Tuesday, February 24, 2026
ہومشوبزسینئر اداکار طلعت حسین انتقال کرگئے

سینئر اداکار طلعت حسین انتقال کرگئے

کراچی : پاکستان کے معروف سینئر اداکار طلعت حسین انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق صدر کراچی آرٹس کونسل احمد شاہ نے بتایا کہ طلعت حسین کافی عرصے سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، طلعت حسین کی صاحبزادی نے والد کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔

طلعت حسین بھارت کے شہر دہلی میں 1940 میں پیدا ہوئے تھے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد نے سینئر اداکار کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ بشریٰ انصاری نے بھی انسٹاگرام پر اداکار کے انتقال کی خبر شیئر کی اور گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔