اسلام آباد،ملک میں کورونا وائرس سے مزید 39 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 930 نئے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 45 ہزار 519 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 930 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 950,768 ہوگئی ہے جن میں سے 895,690 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 39 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ اس طرح ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار073 ہوگئی ہے۔ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے اور فعال کیسز کی تعداد 33 ہزار 005 ہوگئی ہے۔ جب کہ 2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
