ہومپاکستانامریکی ٹی وی نے وزیراعظم کے انٹرویو کا بھارت سے متعلق حصہ سنسر کردیا، پاکستان نے وضاحت مانگ لی

امریکی ٹی وی نے وزیراعظم کے انٹرویو کا بھارت سے متعلق حصہ سنسر کردیا، پاکستان نے وضاحت مانگ لی

اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم عمران خان کی جانب سے امریکی ٹی وی چینل کو دئیے گئے انٹرویو کو سنسر کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق امریکی ٹی وی چینل نے وزیراعظم عمران خان کا انٹرویو سنسر کیا، انٹرویو میں بھارتی ہندوتوا سوچ کے بارے میں وزیراعظم کے تاثرات سنسر کیے گئے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے وزیراعظم کا انٹرویو سنسر کرنے پر امریکی ٹی وی سے وضاحت مانگ لی۔ حکومتی ذرائع کے مطابق امریکی ٹی وی نے وزیراعظم کا انٹرویو سنسر کرکے آزادی اظہار پر قدغن لگائی گئی۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت اطلاعات کو امریکی ٹی وی چینل سے معاملہ اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیا تھا جس میں افغان امن عمل، مقبوضہ کشمیر، بھارت، جوہری ہتھیاروں اور خواتین سمیت دیگر معاملات پر گفتگو کی تھی تاہم ٹی وی نے بھارت سے متعلق حصہ نشر نہیں کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔