لاہور،قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)کے سامنے پیش ہوئے۔ایف آئی اے کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں شہباز شریف سے رمضان شوگر ملز میں چھوٹے ملازمین کے کھاتوں میں منتقل کیے گئے 25 ارب روپے پر جواب مانگا گیا تھا جب کہ ایف آئی اے نے حمزہ شہباز کو 24 جون کو طلب کر رکھا ہے۔شوگر اسکینڈل کیس میں میں ایف آئی اے نے شہباز شریف سے ایک گھنٹے سے زائد پوچھ گچھ کی گئی ۔ایف آئی اے نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو 11 بجے طلب کیا تھا تاہم وہ 11 بجکر 47 منٹ پر ایف آئی اے لاہور کے دفتر پہنچے۔شہباز شریف کو ان کے مشیر کے ذریعے پہلے ہی سوالنامہ بھجوایا گیا تھا جو 20 سوالوں پر مشتمل تھا، اپوزیشن لیڈر کو ان سوالوں کے جوابات بمعہ دستخظ کے دینے کی ہدایت کی گئی تھی۔شہباز شریف تقریبا ایک گھنٹے ایف آئی اے کے دفتر میں موجود رہے جہاں ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب زون 1 ڈاکٹر رضوان کی سربراہی میں 5 رکنی ٹیم نے ان سے تفتیش کی۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر ایف آئی اے کی پوچھ گچھ کے بعد تحقیقاتی ادارے کے دفتر سے واپس روانہ ہوگئے۔اپوزیشن لیڈر کی پیشی کے سلسلے میں ایف آئی اے دفتر کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جب کہ (ن)لیگ کے کارکنان بھی ایف آئی اے کے دفتر کے باہر جمع تھے۔
شوگر اسکینڈل کیس:شہبازشریف ایف آئی اے کے سامنے پیش، 5 رکنی ٹیم نے تفتیش کی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
