ہومتازہ ترینیونس خان نے اپنے عہدے سے استعفی دیدیا

یونس خان نے اپنے عہدے سے استعفی دیدیا

لاہور،پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان نیشنل کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے اپنے عہدے سے استعفی دیدیا ۔تفصیلات کے مطابق یونس خان نے بیٹنگ کوچ کے عہدے سے استعفی دیدیا ہے ، وہ اس عہدے پر پچھلے سال نومبر میں دو سال کے معاہدے پر تعینات ہوئے تھے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا ہے کہ یونس خان جیسی قدآور اور تجربہ کار شخصیت کو کھونا افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین نے طویل مشاورت کے بعد باہمی اتفاق رائے سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے کہا کہ مختصر دورانیہ کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے یونس خان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں، امید ہے کہ یونس خان اپنے تجربے اور قابلیت کے تبادلے کے لئے مستقبل میں بھی پی سی بی کو دستیاب ہوں گے۔ پی سی بی اور یونس خان نے اس معاملے پر مزید کسی بھی قسم کے تبصرے سے گریز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اب دورہ انگلینڈ میں قومی کرکٹ ٹیم کو بیٹنگ کوچ کی خدمات میسر نہیں ہوں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔