اسلام آباد،وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن بکھرا ہوا گروہ ہے جس کی کوئی سیاست ہے نہ قیادت، انہیں نظر آ رہا ہے اگلے 5 سال بھی پی ٹی آئی کے ہیں۔تفصیلات کے مطابق منگل کو قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو جتناعرصہ اقتدارسندھ میں ملا اتنا کبھی کسی آمر کو بھی نہیں ملا، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے پیسہ باہر منتقل کر کے جائیدادیں بنائیں، اپوزیشن کا کام صرف عمران خان کی ذات کونشانہ بنانا ہے، یہ منفی سیاست چھوڑ کر مثبت سیاست کی طرف آئیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہیں دینا چاہتی، انتخابی اصلاحات سے کنارہ کشی اختیارکررہی ہے۔ اپوزیشن جان لے عمران خان پر تنقید سے ووٹ بینک نہیں بڑھ سکتا، وزیراعظم کوجتناتنقیدکانشانہ بنائیں گے وہ مضبوط ہونگے۔بلاول اورمریم تنقیدکرتے ہیں مگرانہوں نے آج تک یہ نہیں کہاکہ ہماری کیاخارجہ پالیسی ہونی چاہیے۔فواد چوہدری نے کہاکہ 1947 سے لے کر 2008 تک 6 ہزار ارب قرض لیا جس سے اسلام آباد کا شہر بنایا، گوادر بنایا،موٹرویز بنائیں، انفراسٹرکچربنایا۔2008 سے لیکر2018 تک قرضہ 26ہزار ارب روپے ہوگیا، ہمیں ہر سال 2ہزارارب روپیہ قرضوں کی قسطوں کاسوددیناپڑتاہے۔20ہزارارب قرض میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے بجلی کے مہنگے منصوبے لگائے، ساہیوال میں کول پاورپلانٹ لگایا جس سے وہاں ماحولیاتی مسئلہ کھڑا ہو گیا۔ بجٹ میں خرچ زیادہ ہے آمدن کم ہے اس لئے مشکل میں ہیں۔بجلی کے مہنگے منصوبوں کی کہانیاں بتائیں تواپوزیشن کے دوست ناراض ہوکرواک آوٹ کردیتے ہیں۔
اپوزیشن بکھرا ہوا گروہ ہے جس کی کوئی سیاست ہے نہ قیادت، اگلے پانچ سال بھی پی ٹی آئی کے ہیں،فواد چوہدری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
