ہومبریکنگ نیوزنائب وزیراعظم اسحاق ڈار چین پہنچ گئے

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار چین پہنچ گئے

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار چین پہنچ گئے ،

ان کا استقبال ڈائریکٹر جنرل، سفیر وانگ فو کانگ اور چین میں پاکستان کے سفیر، سفیر خلیل ہاشمی نے کیا،

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ پانچویں پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کریں گے ،

پاک چین تعلقات کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا جائے گا،

نائب وزیراعظم چینی رہنماؤں اور اعلیٰ حکام اور ممتاز کاروباری اداروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے،

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔