اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد ہائیکورٹ نے قیصرہ الہی کی درخواست پرمحفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت عالیہ نے پرویز الہی کو 15روز میں ہاس اریسٹ کرنے کا حکم دیدیا۔عدالت نے پرویزالہی کو اسپتال منتقل یا گھر کو سب جیل قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے محفوظ فیصلہ سنایا۔جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ 15 دن میں پرویز الہی کو منتقل کرنے کا عمل مکمل کریں، ان کی عمر 78 سال ہے، علاج سے متعلق معاملات بھی دیکھ لیں۔عدالت نے پرویزالہی کو ان کی مرضی کے مطابق طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا۔
