ہومتازہ ترینشیر افضل مروت کی جگہ شیخ وقاص اکرم چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کیلئے نامزد

شیر افضل مروت کی جگہ شیخ وقاص اکرم چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کیلئے نامزد

لاہور(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی نامزد کردیا،بانی پی ٹی آئی نے چیئرمین پی اے سی کا معاملہ شبلی فراز کو طے کرنے کی ہدایت کی تھی

سینیٹر شبلی فراز نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کی نامزدگی کا معاملہ سیاسی کمیٹی کے سپرد کیا تھا ،پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی میں کثرت رائے سے شیخ وقاص اکرم کا نام فائنل کیا گیا ، سیاسی کمیٹی کے فیصلے سے چئیرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کو آگاہ کردیا گیا ہے،سنی اتحاد کونسل کے سربراہ پی اے سی کے لیے شیخ وقاص اکرم کا نام تجویز کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین کا تنازع شدت اختیار کرگیا ہے اور پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی نامزد کردیا ہے ۔ پی ٹی آئی کے اندرونی ذرائع نے کہا کہ عمر ایوب کی سربراہی میں 19 رکنی کمیٹی میں سے 9 نے شیخ وقاص کو، 7 نے افضل مروت کو ووٹ دیا، تاہم عون عباس نے اجلاس میں موجودگی کے باوجود ووٹنگ کے مرحلے میں حصہ لینے سے پرہیز کیا، اس اجلاس میں سابق اسپیکر اسد قیصر اور شیر افضل مروت موجود نہیں تھے۔شیر افضل مروت سے جب اس معاملے پر تبصرہ کرنے کے لیے فون پر رابطہ کیا گیا تو انہوں نے تلخی سے جواب دیا کہ یہ میرے خلاف پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کی سازش ہے۔انہوں نے خاص طور پر عمر ایوب اور شبلی فراز پر الزام لگایا کہ وہ ان کے خلاف کبھی نہ ختم ہونے والی سازشوں میں مصروف ہیں کیونکہ وہ مقبول ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔