ہومپاکستانسی ڈی اے ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کی میٹنگ 29 جون کو ہو گی اربوں مالیت کے منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا

سی ڈی اے ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کی میٹنگ 29 جون کو ہو گی اربوں مالیت کے منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا

اسلام آباد (آئی پی ایس )سی ڈی اے/ ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کی52 ویں میٹنگ 29 جون کو سی ڈی اے ہیڈکواٹرر میں منعقد ہو گی۔ جس میں اسلام آباد کی تاریخ کے بڑے بڑے اربوں روپے مالیت کے کئی منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ جن میں 186 ملین روپے کی لاگت سے سی ڈی اے ہسپتال میں 100 بیڈز کی سہولت کا منصوبہ، بارشی پانی کی ہارویسٹنگ کیلئے 57 ملین روپے کا دو سالہ منصوبہ، پارکنگ کا مسئلہ ختم کرنے کیلئے اسلام آباد کے مختلف شہری کمرشل علاقوں میں پارکنگ ایریاز کی تعمیر کیلئے 4 ارب روپے کا دو سالہ منصوبہ، بھارہ کہو میں ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کیلئے کیانی روڈ پر پل کی تعمیر کا 185 ملین روپے کا ایک سالہ منصوبہ، سیکٹر ڈی 12 کی ڈیویلپمنٹ کیلئے 1168 ملین روپے کا ڈیڑھ سالہ منصوبہ، نائنتھ ایونیو شاہین چوک کو سگنل فری بنانے کیلئے 1705 ملین کا ڈیڑھ سالہ منصوبہ، ای الیون چوک کو سگنل فری بنانے کیلیے 1472 ملین روپے کا ڈیڑھ سالہ منصوبہ ، جی الیون میں ضلعی عدالتیں بنانے کیلئے 1422 ملین روپے کا ایک سالہ منصوبہ، جی ٹین ون میں لیٹی گنٹس فیسی لیٹیشن سنٹر فار لینٹی گنٹس اینڈ لائر کیلئے 1800 ملین روپے کا دو سالہ منصوبہ، مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں قدرتی خوبصورتی کو برقرار رکھنے اور بڑھانے کیلئے 3500ملین روپے کی لاگت سے 3 سالہ منصوبہ زیر غور آئے گا۔ سی ڈی اے ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں مذکورہ تمام منصوبوں کے پی سی ون کا جائزہ لینے کے بعد انکی حتمی منظوری دی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔