ہومتازہ ترینسندھ کے اسکولوں میں کل سے تعلیمی عمل بحال کرنے کا اعلان

سندھ کے اسکولوں میں کل سے تعلیمی عمل بحال کرنے کا اعلان

کراچی، محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں عملی طور پر تدریسی عمل شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا،21جون پیر سے صوبے بھر کے تمام اسکولوں میں تعلیمی عمل مکمل طور پر بحال ہوجائے گا۔

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 21 جون بروز پیر سے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں پرائمری تا پانچویں جماعت میں عملی طور پر تدریسی عمل کا آغاز ہوگا، یہ فیصلہ سندھ کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں کیا گیا۔تعلیمی ادارے 50 فیصد حاضری اور ایس او پیز کے ساتھ عملی طور پر کلاسز لے سکیں گے جبکہ تدریسی و غیر تدریسی عملے کو کورونا ویکسی نیشن لازمی کرانا ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔