ہومپاکستانامریکہ کی پاکستان میں صحت کارکنان کیلئے کرونا سے تحفظ کیلئے مزید سامان کی فراہمی

امریکہ کی پاکستان میں صحت کارکنان کیلئے کرونا سے تحفظ کیلئے مزید سامان کی فراہمی

اسلام آباد،امریکی حکومت نے کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی مدد کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ)کے توسط سے ہنگامی طبی حفاظتی ترسیلات کی تازہ کھیپ پاکستان کے حوالہ کردی۔

حالیہ امداد میں پاکستان میں مریضوں کی خدمت میں پیش پیش شعبہ صحت کے صف اول کے کارکنوں اور پیشہ ور افراد کے ذاتی تحفظ کے لیے درکار دس لاکھ سے زائد تعداد میں ضروری سامان شامل ہے۔ اس موقع پر یو ایس ایڈ پاکستان کی مشن ڈائریکٹر جولی کوئنین نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ موقع امریکی حکومت کے لیے خوشی کا باعث ہے کہ وہ پاکستان میں کووڈ سے بر سرِ پیکار صفِ اول کے کارکنوں کے تحفظ کے لیے مدد فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ان غیر معمولی حالات میں پاکستان کو ہنگامی طبی سامان کی فراہمی جاری رکھنے پر کام کرتا رہے گا۔اس سے قبل بھی یو ایس ایڈ نے ملک بھر میں ذاتی تحفظ کے سامان اور آکسی میٹرز کی کھیپ فراہم کی تھی۔ عطیات میں کووڈ 19 کے سدِباب کے لیے مقامی طور پرسامان کی خریدار ی کے لیے پنتیس لاکھ ڈالر کی اضافی امداد بھی شامل تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔