ہومبریکنگ نیوزایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل، ایف آئی اے اسلام آباد زون کی طرف سے بجلی چوری کے خلاف کریک ڈ ائون

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل، ایف آئی اے اسلام آباد زون کی طرف سے بجلی چوری کے خلاف کریک ڈ ائون

اسلام آباد (سب نیوز )ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل، ایف آئی اے اسلام آباد زون کی طرف سے بجلی چوری کے خلاف کریک ڈائون ،ایف آئی اے اے سی سی اسلام آباد نے آئیسکو حکام کے ساتھ مل کر اے ڈی شاہد اووریز اور انسپکٹر فہد اقبال نے آئیسکو ایم این ٹی ٹیموں کے ہمراہ راولپنڈی میں 10 چھاپے مارے ۔10 چھاپوں کے دوران معلوم ہوا کہ صارفین کی جانب سے بجلی چوری کے لیے 03 بجلی کے میٹرز کو ٹمپر کیا گیا جس سے سرکاری خزانے کو بھاری نقصان ہو رہا تھا۔ میٹر سے فائدہ اٹھانے والوں کے خلاف ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد میں 03 الگ الگ ایف آئی آر درج کر لی گئیں۔ اس جرم کو روکنے کے لیے بجلی چوری کے خلاف کریک ڈان مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔