ہومتازہ ترینملک بھر میں گھی اور تیل کے بحران کا خدشہ

ملک بھر میں گھی اور تیل کے بحران کا خدشہ

اسلام آباد ،پاکستان بناسپتی مینوفیکچر ایسوی ایشن نے مطالبات نہ ماننے پر ملک بھر میں گھی فیکٹریاں بند کرنے کی دھمکی دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بناسپتی مینوفیکچر ایسوی ایشن نے وزیر خزانہ شوکت ترین کو خط کے ذریعے اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا۔ سابق چئیرمین پی وی ایم اے شیخ امجد رشید کا کہنا ہے کہ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو گھی ملیں بند کردیں گے حکومت کی جانب سے فاٹا اور پاٹا کو ٹیکس چھوٹ کے فیصلے کے بعد ملیں چلانا ممکن نہیں رہے گا۔سابق صدر پاکستان بناسپتی مینوفیکچر ایسویسی ایشن شیخ عمر ریحان کا کہنا ہے کہ موجودہ بجٹ میں گھی اور تیل انڈسٹری کو ریلیف دینے کے بجائے تباہی کے دہانے پر کھڑا کردیا ہے ملک بھر میں 122 سے زائد گھی ملیں ہیں بجٹ میں فاٹا پاٹا کے عوام کے نام پر بڑے سرمایہ داروں کی گھی انڈسٹریز کو غیر ضروری مراعات دینا قابل قبول نہیں۔شیخ عمر ریحان نے کہا کہ فیصلے سے حکومت کو خوردنی تیل کی درآمد میں تقریبا 160 ارب روپے نقصان ہونے کا اندیشہ ہے فاٹا پاٹا گھی انڈسٹریز کو ٹیکس چھوٹ دینے سے مقامی صنعتوں کی بندش اور لاکھوں مزدور بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے اس فیصلے سے ہماری فیکٹریاں کھنڈر بن جائیں گی اعلی عدلیہ سمیت تمام قانونی راستہ اختیار کیا جائیگا اپنی فیکٹریاں بند کرکے چابیاں حکومت کے حوالے کردیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔