اسلام آباد،سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے ہنگامہ آرائی کرنے والے سات ارکان کے قومی اسمبلی کی حدودمیں داخلے پرپابندی ختم کر دی۔تفصیلات کے مطابق سات ارکان کے قومی اسمبلی کی حدودمیں داخلے پرپابندی ختم کر دی گئی ۔سپیکر قومی اسمبلی نے نے ہنگامہ آرائی کرنے والے سات ارکان پرگذشتہ روز پابندی لگائی تھی جن میں علی نواز اعوان، عبدالمجید خان اور فہیم خان کا تعلق حکومت سے جبکہ اپوزیشن اراکین میں شیخ روحیل اصغر،علی گوہر،چودھری حامد حمید اور آغارفیع اللہ شامل تھے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے سپیکر کے تازہ فیصلے سے متعلق اراکین اور سکیورٹی کو آگاہ کر دیا گیا۔سپیکر اسد قیصر نے ارکان پر پابندی معاملات کو سلجھانے اور ماحول خوشگوار رکھنے کیلئے اٹھائی۔ اپوزیشن کی جانب سے گذشتہ روز سپیکر کو بھیجے گئے مراسلے میں ممبران پر پابندی اٹھانے کا مطالبہ کیاگیاتھا۔
سپیکر قومی اسمبلی نے 7 ارکان کے ایوان میں داخلے پر عائد پابندی ختم کر دی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
