اسلام آباد،الیکشن کمیشن نے نااہلی کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل واوڈا کے وکیل کو پیش ہونے کیلئے آخری موقع دے دیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے سماعت کی، سینیٹر فیصل واوڈا کیخلاف درخواست گزار کے وکیل پیش ہوئے،فیصل واوڈا کے وکیل کراچی میں ہونے کے باعث نہ آئے۔درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن مناسب سمجھے تو ہماری درخواست کو الیکشن ٹربیونل بھیج دیں۔درخواست گزار رشید اے رضوی کے مطابق فیصل واوڈا نے تین سال ہائیکورٹ میں ضائع کئے پھر استعفی دے کر سینیٹر بن گئے۔الیکشن کمیشن نے سینیٹر فیصل واوڈا کے وکیل کو پیش ہونے کیلئے آخری موقع دے دیا۔الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب الطاف ابراہیم نے ریمارکس دیئے کہ اس کے بعد کوئی تاریخ نہیں دی جائے گی،بعدازاں الیکشن کمیشن نے سماعت 8 جولائی تک ملتوی کردی۔
نااہلی کیس :الیکشن کمیشن نے سینیٹر فیصل واوڈا کے وکیل کو پیش ہونے کیلئے آخری موقع دے دیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
