اسلام آباد ، پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 26پوائنٹس پر پیش رفت مکمل کرلی ہے ، ایک نکات پر عملدرآمد کے بعد پاکستان گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پر امید ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 26پوائنٹس پر پیش رفت مکمل کرلی ہے ، فیٹف ایکشن پلان کے تحت 27پوائنٹس پرعملدرآمدکیلئے کہا گیا تھا۔پاکستان کوگرے لسٹ سے نکالنے یا برقرار رکھنے کا فیصلہ سیاسی نوعیت کاہو گا، انٹرنیشنل کوآپریشن ریویوگروپ کا ورچوئل اجلاس آج ہو گا، گروپ میں چائنا،یوایس اے،یوکے،فرانس،انڈیاشامل ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے عملدرآمدنکات پررپورٹ تیارکی جائے گی اور گروپ کی رپورٹ فیٹف پلینری اجلاس میں پیش کی جائیگی، فیٹف پلینری میٹنگ 21سے 25 جولائی تک ہوگی۔میٹنگ میں پاکستان سے متعلق سب گروپ کی رپورٹ پیش کی جائے گی ، پاکستان کی جانب سے ایک نکات پر عمل درآمد باقی رہ گیا، عملدرآمد کے بعد پاکستان گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پر امید ہے ۔خیال رہے گزشتہ میٹنگ تک پاکستان نے 24 نکات پر عملدرآمدکیا تھا ، جون 2018 میں ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو اپنی گرے لسٹ میں شامل کیا ، اس سلسلے میں ضروری اقدامات اٹھانے کے لیے پاکستان کو اکتوبر 2019 تک وقت دیا گیا، جس میں بعد میں مزید توسیع کر دی گئی تھی۔
پاکستان ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پر امید
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
