Sunday, May 31, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزملکی زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوگئے، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوگئے، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری

اسلام آباد (سب نیوز )اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق یکم مارچ کو ختم ہوئے کاروباری ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 1.85 کروڑ ڈالر کم ہوئے۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یکم مارچ کو ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 2 کروڑ ڈالر رہے۔ اس کے علاوہ مرکزی بینک کے ذخائر 5.39 کروڑ ڈالر کم ہو کر 7.89 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 3.54 لاکھ ڈالر اضافے سے 5.12 ارب ڈالر رہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔