Sunday, May 31, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزعافیہ صدیقی کو واپس لانے کی بے پناہ کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہو سکے: اسحاق ڈار

عافیہ صدیقی کو واپس لانے کی بے پناہ کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہو سکے: اسحاق ڈار

اسلام آباد(سب نیوز )مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ عافیہ صدیقی کو واپس لانے کی بے پناہ کوشش کی لیکن وہ نہیں مانے۔سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم نے بے پناہ کوشش کی کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو واپس لائیں، نواز شریف نے اپنے دور میں بھی کوشش کی، اس حوالے سے وائٹ ہاس میں بھی بات کی لیکن وہ نہیں مانے، 2013 اور 2018 میں میرے بھی اس حوالے سے انٹریکشن ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ امریکا کو باور کرائیں کہ عافیہ کو واپس بھیج دیں، موجوددہ وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے میری اس پر تین مرتبہ تفصیلی بات ہوئی، میں نے پوری کوشش کی کہ پاکستان کی بیٹی جتنی جلدی ہوسکے پاکستان آسکے، ہم نے اس کے کافی سلوشن دیے، ہم چاہتے ہیں ڈاکٹر عافیہ واپس آئیں۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ جیسے ہی کابینہ بنے گی تو یہ ہماری ترجیح ہوگی کہ ان سے درخواست کریں پاکستان کی بیٹی کو قوانین کے مطابق لایا جائے، یہاں بھی بہت کچھ ہوسکتا ہے اور سزا یہاں بھی گزاری جاسکتی ہے، کوئی پاکستانی ایسا نہیں ہوگا اس کی خواہش نہ ہو کہ پاکستان کی بیٹی جس نیاتنی تکالیف کاٹیں وہ پاکستان نہ آئے، ہم یقین دہانی کراتے ہیں کہ اس حوالے سے پوری سفارتی کوشش کی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔