Monday, June 1, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزموڈیز نے پاکستان کے بینکنگ شعبے کی ریٹنگ مستحکم کردی

موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ شعبے کی ریٹنگ مستحکم کردی

کراچی (سب نیوز )موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ شعبے کی ریٹنگ مستحکم کردی ہے۔موڈیز کے مطابق رواں سال پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح 2 فیصد تک ہوسکتی ہے جبکہ افراط زر کی شرح گزشتہ سال کے مقابلے 29 فیصد سے کم ہوکر 23 فیصد رہیگی۔

معیشتوں کی درجہ بندی کرنے والے ادارے کے مطابق بینکنگ شعبے کا منافع آئندہ سال شرح سود اور بلند ٹیکسز کی وجہ سے کم ہوسکتا ہے۔ پاکستان نے مشکل وقت میں بینکوں کی مدد کی جس سے ڈیپازٹرز کا نقصان نہیں ہوا۔ موڈیز کے مطابق بینکوں کے منافع سے بہتر فنڈنگ، لیکویڈیٹی، معاشی چیلنجز اور سیاسی بحران سے نمٹنے میں مدد ملی۔ موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستانی بینکنگ نظام پر معاشی اور مالیاتی دبا کم ہورہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔