اسلام آباد(آئی پی ایس )ایس ایس پی انوسٹی گیشن عطاالرحمن کی ہدایت پر سی آئی اے پولیس کی کارروائی، گھریلو چوری کی وارداتوں میں ملوث رانی پیدو گینگ کی سرغنہ خاتون سمیت تین ملزمان گرفتار۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق پیدو گینگ کا نام رانی کوثر خاتون کے نام پر رکھا ہوا ہے ، رانی کوثر گینگ کی سرغنہ ہے تین مقدمات میں عدالتی مفرور بھی ہے،ملزمہ وملزمان کے قبضہ سے مسروقہ لیپ ٹاپ، 20 عدد قیمتی موبائل فونز برآمد ہوئے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان نمازے فجر کے وقت گھروں میں داخل ہوکر نقدی، پرس، لیپ ٹاپ اور موبائل فون چوری کرکے فرار ہوجاتے ،گرفتار ملزمان میں رانی کوثر عرف پیدو، ظفر حیات اور یسین شامل ہیں، سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں ،ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے ضلع بھر سے معتدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔کارروائی ڈی ایس پی سی آئی اے حاکم خان کی نگرانی میں سی آئی اے پولیس ٹیم نے کی ۔
سی آئی اے پولیس کی کارروائی، گھریلو چوری کی وارداتوں میں ملوث 3ملزمان گرفتار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
