لاہور(سب نیوز )امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط لکھنا گھر کے کپڑے چوک میں دھونیکے مترادف ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملکی معاملات میں دخل اندازی کے لیے خط لکھنا قومی مفاد کیخلاف ہے، ان سے اس انداز سے اپیل کرنا کوئی اچھی مثبت روایت نہیں۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی والے اپوزیشن میں تھے تو انہوں نے بھی ایسی اپیلیں امریکا سیکی تھیں، آئی ایم ایف والے کہتے ہیں کہ ہم خود نہیں جاتے لوگ درخواستیں ہمارے پاس لاتے ہیں۔
سراج الحق نے چیف الیکشن کمشنر سے قوم سے معافی مانگنے اور استعفی دینیکا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اب تو ہرکوئی کہہ رہا ہے یہ شفاف الیکشن نہیں، جمہوری عمل پر سوالات اٹھ رہے ہیں،جمہوری نظام مستحکم نہ ہو تو معیشت بھی بہتر نہیں ہو سکتی۔

