لاہور(آئی پی ایس )مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بری خبر، نگران حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 13 پیسے فی لٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 279 روپے 75 پیسے فی لٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 287 روپے 33 پیسے فی لٹر مستحکم رہی۔وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا جو 15 مارچ تک نافذ العمل رہے گا۔

