Sunday, May 31, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزمولانا فضل الرحمان اور ہمارا موقف ملتا جلتا ،مل کر جدوجہد کریں گے :اسد قیصر

مولانا فضل الرحمان اور ہمارا موقف ملتا جلتا ،مل کر جدوجہد کریں گے :اسد قیصر

اسلام آباد (سب نیوز )سنی اتحاد کونسل کے رہنماوں کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعدپریس کانفرس کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہناتھا کہ ہماری مولانا فضل الرحمن سے ملاقات ہوئی، ہمارا موقف ملتا جلتا ہے،شفاف الیکشن نہیں ہوا، یہ الیکشن تاریخ کا سب سے بڑا دھاندلی زدہ الیکشن ہے، اس ووٹ سے اگرکوئی وزیراعظم بنیگاتو اسے کون مانیگا، دھاندلی کیخلاف بات کریں گیووٹ کوعزت دی جائے ہمارا ایجنڈاہوگا۔

گرینڈالائنس پرجی ڈی ایاوربلوچستان کی جماعتوں کوساتھ ملائیں گے، فارم 45 کے مطابق جس کومینڈیٹ ملا ہے اس کو تسلیم کیا جائے، آج جنہوں نے حلف اٹھایا ہے ان کی کوئی حیثیت نہیں ہے، کل کو یہ لوگ عہدے لیں گے دنیا ان کو کیسے مانے گی؟ کبھی نہیں کہا تھاکہ میرے بھائی کو سپیکرکے پی اسمبلی بنایاجائے۔ عمر ایوب کا کہناتھا کہ ملک میں جمہوری پارلیمانی بالادستی ہونی چاہیے،ہم اسمبلی میں بیٹھنے والوں کو نہیں مانتے،ہم پیپلزپارٹی کو دھاندلی میں برابر کا شریک سمجھتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔