Sunday, May 31, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزاڈیالہ جیل کے ہائی سکیورٹی زون میں قیدی کے ہاتھوں قیدی کا قتل، 2 زخمی

اڈیالہ جیل کے ہائی سکیورٹی زون میں قیدی کے ہاتھوں قیدی کا قتل، 2 زخمی

راولپنڈی(سب نیوز )اڈیالہ جیل کے ہائی سکیورٹی زون میں ایک قیدی نے دوسرے قیدی کو قتل اور 2 کو زخمی کردیا۔ جیل حکام کے مطابق واقعہ ذہنی مریضوں کے سیل نمبر8 میں پیش آیا، قیدی احسن نے پانی والے مگ سے دیوار سے اینٹ کھرچ کر نکالی اور دیگر ذہنی مریض قیدیوں پر حملہ کردیا۔

جیل حکام کا کہنا ہے ہ قیدی کے حملے میں سوئے ہوئے قیدی زخمی ہوئے، زخمی قیدیوں میں اعجاز ربانی، شیراز اور حماد علی شامل تھے۔ جیل حکام کے مطابق تمام زخمی قیدیوں کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی اعجاز دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ آئی جی جیل خانہ جات نے واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے، ڈی آئی جی جیل راولپنڈی واقعے کی انکوائری کر رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔