ہومدنیافرانسیسی صدر کو تھپڑ مارنے والے شخص کو 4 ماہ قیدکی سزا سنا دی گئی

فرانسیسی صدر کو تھپڑ مارنے والے شخص کو 4 ماہ قیدکی سزا سنا دی گئی

پیرس،فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کے منہ پر زوردار تھپڑ رسید کرنے والے نوجوان کو 4 ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عدالت نے صدر کو تھپڑ مارنے میں ملوث 28 سالہ نوجوان ڈامین تاریل کو چار ماہ قید اور 14 ماہ کی معطل قید کی سزا سنائی۔عدالت نے ملزم کو سرکاری ملازمت سے برطرف کرتے ہوئے کسی بھی سرکاری عہدے کے لیے تا حیات نااہل قرار دے دیا اور پانچ سال تک اسلحہ رکھنے پر پابندی لگادی۔ڈامین تاریل قرون وسطی کے دور کی تلوار بازی کا مداح ہے اور اس حوالے سے ایک کلب بھی چلاتا ہے۔ ڈامین نے تھپڑ رسید کرتے ہوئے میکرون کی پالیسیوں کے خلاف نعرے بازی کی تھی۔ڈامین تاریل نے اقبال جرم کرتے ہوئے کہا کہ یہ حرکت جذبات میں اچانک ہوگئی۔ دوسری جانب استغاثہ نے کہا اسے سوچا سمجھا حملہ قرار دیا۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ دامین دائیں بازو کی انتہا پسند تنظیموں کا رکن ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔