لاہور(سب نیوز )مسلم لیگ ن کی رہنما عظمی کاردار آج نومنتخب وزیراعلی مریم نواز سے پرتپاک انداز میں ملیں، مگر اس کے بعد مریم نواز کی جانب سے ان کا ہاتھ ہٹائے جانیکی ویڈیو وائرل ہوگئی۔عظمی کاردار مریم نواز کو مبارک باد دے رہی تھیں، مریم کے ردعمل پر عظمی کاردار حیرانی سے دیکھتی رہ گئیں۔ اس حوالے سے عظمی کاردار کا موقف بھی سامنے آگیا ہے۔ان کا کہنا ہیکہ میں مریم نواز کو مبارک باد دینے سے پہلے ناشتہ کر رہی تھی، مریم نواز آئیں تو خیال نہیں رہا کہ میرے ہاتھ میں چکنائی لگی ہے، جتنی عزت اور پیار مریم نواز سے ملا ہے وہ بتا نہیں سکتی۔
مریم نواز نے گلے ملتے ہوئے عظمی کاردار کا ہاتھ کیوں ہٹایا؟لیگی ایم پی اے کی وضاحت
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
