ہومبریکنگ نیوزڈالر الٹے قدموں پر ۔۔سٹاک ایکسچینج میں تیزی

ڈالر الٹے قدموں پر ۔۔سٹاک ایکسچینج میں تیزی

کراچی(سب نیوز)روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی ، دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر مزید 6 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 279 روپے 30 پیسے ہو گئی۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کا ریٹ 279 روپے ، 36 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھی گئی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 718 پوائنٹس کے اضافے سے 63 ہزار 534 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔