اسلام آباد (آئی پی ایس )نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے سمری صدر مملک عارف علوی کو ارسال کر دی ہے لیکن تاحال احکامات جاری نہیں ہو سکے اور نہ ہی اس کی وجوہات سامنے آ سکی ہیں لیکن اگر صدر عارف علوی اجلاس نہیں بلاتے تو 29 فروری کو اجلاس از خود طلب ہو جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق آئین کے آرٹیکل91کی شق2 کے تحت عام انتخابات کے بعد 21روزمیں قومی اسمبلی کے اجلاس کی طلبی لازم ہے ، نگران وزیراعظم نیقومی اسمبلی اجلاس بلانیکی سمری2روزقبل صدرمملکت کو بھجوائی تھی جس میں اجلاس 26 فروری کو بلانے کی ایڈوائس کی گئی تھی ، صدرمملکت، نگران وزیراعظم کی ایڈوائس کردہ تاریخ پرقومی اسمبلی اجلاس بلانے کے پابندہیں ، صدر مملکت کی جانب سے تاحال 16ویں نو منتخب قومی اسمبلی کااجلاس نہیں بلایا گیا ہے اور اس اقدام کی ابھی تک وجہ بھی سامنے نہیں آ سکی ہے تاہم آئینی ماہرین کا کہناہے کہ قومی اسمبلی کااجلاس طلب نہ کیاگیاتو29 فروری کوازخودطلب ہوجائیگا۔
