ہومتازہ ترینآصف زرداری کیخلاف بیان بازی سے قبل جماعتِ اسلامی اپنا ماضی یاد رکھے، فیصل کریم کنڈی کا ردعمل

آصف زرداری کیخلاف بیان بازی سے قبل جماعتِ اسلامی اپنا ماضی یاد رکھے، فیصل کریم کنڈی کا ردعمل

اسلام آباد (آئی پی ایس )پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ آصف زرداری کے خلاف بیان بازی سے قبل جماعتِ اسلامی اپنے ماضی کو یاد رکھے۔

فیصل کریم کنڈی نے جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نے جماعتِ اسلامی کو کبھی بھی مینڈیٹ نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ جماعتِ اسلامی کو ہر آمر کے دور میں اقتدار میں حصہ دار بنایا جاتا ہے، جماعتِ اسلامی والے جنرل ضیا اور پرویز مشرف کے لاڈلے تھے۔واضح رہے کہ جماعتِ اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ 2024 کے انتخابات دھاندلی زدہ اور انجینئرڈ ہیں، ہر 5 سال بعد پچھلا لاڈلہ زہر، نیا لاڈلہ آنکھوں کا تارا بن جاتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔