ہومدنیاٹرمپ نے امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا سے بھی پرائمری الیکشن جیت لیا

ٹرمپ نے امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا سے بھی پرائمری الیکشن جیت لیا

واشنگٹن (آئی پی ایس )سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا سے بھی پرائمری الیکشن جیت لیا۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ریپبلکن پارٹی کی سابق گورنر نکی ہیلی کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔

نکی ہیلی شکست کے باوجود صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں شامل ہیں، تاہم ڈونلڈ ٹرمپ ریپبلکن صدارتی نامزدگی کے دوڑ میں بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے قبل نیو ہیمپشائر کا پرائمری الیکشن بھی اپنے نام کیا تھا۔سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جیت کے بعد پارٹی سے خطاب میں کہا کہ وہ صدر جو بائیڈن کو شکست دینے کے لیے تیار ہیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔