اسلام آباد(سب نیوز)نومنتخب قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس پیر سے شروع ہونیوالے ہفتے میں ہوگا ،صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف نے تمام نو منتخب لیگی اراکین کواسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے،
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق سپیکر ایاز صادق اور چیف وہپ آفتاب شیخ نے نو منتخب اراکین سے رابطے کئے ہیں ،نو منتخب اراکین کی بڑی تعداد کو پارلیمنٹ لاجز میں سرکاری رہائش گاہ الاٹ کردی گئی،ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس رواں ہفتے ہی ہوگا
جس میں اراکین حلف اٹھائیں گے،سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے بعد قائد ایوان کا انتخاب ہوگا ،نامزد وزیر اعظم اور صدر ن لیگ شہبازشریف بھی رواں ہفتے اسلام آباد پہنچ جائیں گے ،
وزیر اعظم کے انتخاب کے موقع پر قائد ن لیگ نوازشریف کی آمد بھی ایوان میں متوقع ہے۔
