ہومبریکنگ نیوزپیپلزپارٹی نے (ن) لیگ کو ’’جھنڈی‘‘کرادی۔۔فیصل کریم کنڈی نے صاف صاف بتا دیا

پیپلزپارٹی نے (ن) لیگ کو ’’جھنڈی‘‘کرادی۔۔فیصل کریم کنڈی نے صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(سب نیوز)پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سی ای سی کا فیصلہ ہے کہ حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے۔

نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کے دوران ان کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ آج مذاکرات میں مسئلہ حل ہو جائے گا۔فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ 16 ماہ اتحاد رہا، اس کا تجربہ ن لیگ کے ساتھ کچھ اچھا نہیں رہا، چاہتے ہیں کہ ماضی میں جو مسائل رہے وہ اب مستقبل میں نہ ہوں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم پر پارٹی کا بہت زیادہ پریشر ہے کہ کابینہ کا حصہ نہ بنیں، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے منشور میں فرق ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے مزید کہا ہے کہ ہمارا منشور اس وقت نافذ ہو گا جب ہمارا وزیرِ اعظم ہو گا، 3 سال اور 2 سال وزیرِ اعظم بننے والا بھی کوئی فارمولا زیرِ غور نہیں۔

فیصل کریم کنڈی کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئینی عہدوں کے لیے الیکشن لڑنا ہمارا جمہوری حق ہے، قیادت بہت جلد وزیرِ اعلیٰ سندھ کے نام کو فائنل کر دے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔