ہومپاکستانوزیراعلی پنجاب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار

وزیراعلی پنجاب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار

لاہور، لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے خلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ وزیراعلی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر نہیں ہوسکتی۔ لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت وکیل نے موقف اپنایا کہ زبیر فاروق فنانس ڈیپارٹمنٹ میں سال دو ہزار پانچ میں ڈپٹی سیکریٹری بھرتی ہوا اور اس نے مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بغیر ہی ساز باز سے بہا الدین زکریا یونیورسٹی میں نوکری کرلی۔ وکیل کے مطابق زبیر فاروق کو وزیراعلی کی منظوری کے بغیر غیرقانونی طور پر گریڈ انیس میں ترقی بھی دی گئی۔عدالت نے درخواستگزار کی درخواست دادرسی اور کارروائی کیلئے وزیراعلی پنجاب کو بھجوا دی مگر عدالت کے 18مئی 2020کے فیصلے کی ابھی تک پاسداری نہیں کی گئی۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ وزیراعلی پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے ریمارکس دئیے کہ وزیراعلی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر نہیں ہوسکتی،آپ نے کیسے انکے خلاف درخواست دائر کردی۔درخواست میں ترامیم کرکے پرنسپل سیکریٹری ٹو وزیراعلی کو فریق بنائیں ایسے میں توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔