اسلام آباد،بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر، نیپرا نے اپریل کے ماہانہ فیول چارجزایڈجسٹمنٹ کی مد میں 44 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپر)نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اپریل کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارچز کی مد میں 1ماہ کیلئے 44 پیسے فی یونٹ کمی کردی ہے۔نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق سی پی پی اے نے نیپرا سے 84 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی، فیصلے کا اطلاق صرف جون کے مہینے کے بلوں پر ہوگا، 300 تک یونٹ استعمال کرنے والے، لائف لائن اور زرعی صارفین پر اطلاق نہیں ہوگا، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔
عوام کیلئے اچھی خبر، نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
