ممبئی ، لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی طبیعت اب بہتر ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دلیپ کمار کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیاہے کہ دلیپ کمار کی طبیعت اب بہتر ہے اور وہ دوسے تین روز میں واپس گھر آجائیں گے۔ خیال رہے کہ دلیپ کمار کو سانس کی تکلیف پرگزشتہ روز ممبئی کے اسپتال میں داخل کرا یا گیا تھا۔دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے مداحوں سے دلیپ اداکار کی جلد صحت یابی کے لیے دعاوں کی درخواست کی تھی۔دوسری جانب بولی وڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی بیماری کی خبر سامنے آتے ہی ان کے انتقال کی خبریں بھی سوشل میڈیا پر گردش کرنا شروع ہوگئیں۔ دلیپ کمار کے اہل خانہ نے ان کے انتقال کے حوالے سے پھیلنے والی خبروں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واٹس ایپ کے فارورڈ پیغامات پر یقین نہ کریں کیونکہ صاحب (دلیپ کمار)کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے۔اہل خانہ نے دعا کرنے والوں کو خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹرز دلیپ کمار کو انشا اللہ دو سے تین روز میں گھر جانے کی اجازت دے دیں گے۔
بھارتی اداکار دلیپ کمار کی طبیعت میں بہتری آگئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
