ہومتازہ ترینپاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی ویزوں کے اجرا میں اہم پیشرفت

پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی ویزوں کے اجرا میں اہم پیشرفت

اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی ویزوں کے اجرا میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت نے مجموعی طور پر 60 سفارتکاروں کو ویزے جاری کر دیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مجموعی طور پر 35 بھارتی سفارتکاروں کو جبکہ بھارت نے 25 پاکستانی سفارتکاروں کو ویزے جاری کیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان،بھارت نے جونیئر سفارت کاروں و انتظامی اہل کاروں کو ویزے جاری کیے ہیں۔ اس کیعلاوہ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت میں پاکستان کے نئے ناظم الامور سعد وڑائچ کو بھی ویزہ جاری کیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔