لاہور،معروف اداکارہ ژالے سرحدی نے اپنے پاوں کو مردانہ کہنے والے کو تھپڑ مارنے کی دھمکی دے دی۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سوال و جواب کے ایک سیشن کا انعقاد کیا جس میں ایک صارف نے اداکارہ کے پاوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے پائوں بہت بڑے اور مردانہ قسم کے لگتے ہیں۔ جس پر ژالے سرحدی نے جواب دیا کہ ہاں اور میرے ہاتھ میرے پاوں سے زیادہ بڑے ہیں۔انہوں نے ساتھ یہ بھی بتایا کہ میں بے حد زناٹے دار تھپڑ بھی رسید کرسکتی ہوں۔ اداکارہ نے بتایا کہ انہی ہاتھوں سے وہ کسی تجربہ کار باکسر کی طرح مکے بھی مار سکتی ہیں۔ اس سیشن میں اداکارہ نے دیگر سوالات کے بھی جوابات دیئے، انہوں نے بتایا کہ ان کی پسندیدہ چائے ڈھابے کی چائے ہے۔اس سے قبل ژالے سرحدی نے مداحوں کو مثبت رہ کر پریشان کرنے اور برا چاہنے والوں کی کوششوں کو ناکام بنانے کا مشورہ دیا تھا۔اداکارہ کا ماننا ہے کہ مثبت رویہ آپ کے مسائل کو حل نہیں کر سکتا لیکن ان لوگوں کی کوشش کو ناکام ضرور بنا سکتا ہے جو آپ کے حوصلے پست کر کے آپ کو پریشان کرنا چاہتے ہیں۔
اداکارہ ژالے سرحدی نے اپنے پاوں کو مردانہ کہنے والے کو تھپڑ مارنے کی دھمکی دیدی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
