Saturday, May 9, 2026
ہومخیبر پختونخواسانحہ تختی خیل کا مرکزی ملزم صدر خان نا معلوم افراد کی فائرنگ سے جان بحق

سانحہ تختی خیل کا مرکزی ملزم صدر خان نا معلوم افراد کی فائرنگ سے جان بحق

لکی مروت: سانحہ تختی خیل کا مرکزی ملزم صدر خان نا معلوم افراد کی فائرنگ سے جان بحق۔صدر خان کو سرائے نورنگ پولیس تفتیش کے سلسلے میں تختی خیل لے کر جارہی تھی۔ جائے وقوعہ پر ملزم سے تفتیش کے بعد واپسی پر پولیس موبائل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے صدر خان موقع پر جان بحق ،پولیس محفوظ،پولیس کی جوابی فائرنگ سے گھات لگائے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب،پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندیاں کرلیں،صدر خان نے 10 جنوری کو ایک ہی خاندان کے 11 افراد کو تیزدھار آلے سے قتل کیا تھا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے کل میڈیا کے سامنے بھی پیش کیا تھا،ملزم نے اپنے بیان میں 11 افراد کو نشہ آور کھانا کھلا کر قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔