لاہور،وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے احتساب اور مشیر داخلہ شہزاد اکبر کی درخواست پر ترین گروپ کے ایم پی اے نذیر چوہان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،شہزاداکبرنے پی ٹی آئی رہنما کے خلاف مقدمے کیلئے درخواست دی تھی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے احتساب اور مشیر داخلہ شہزاد اکبر کی درخواست پر جہانگیر ترین گروپ کے ایم پی اے نذیر چوہان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ شہزاد اکبرکی جانب سے 20 مئی کو لاہور کے تھانہ ریس کورس میں اندراجِ مقدمے کی درخواست دی گئی تھی جس میں انہوں نے الزام لگایا کہ جہانگیر ترین گروپ کے ایم پی اے نذیر چوہان نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں ان پر جھوٹے الزامات لگائے، ان الزامات سے ان کی زندگی کوخطرہ ہوسکتا ہے، نذیرچوہان کی گفتگوکا مطلب کرپشن کے خلاف کام کی حوصلہ شکنی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی تھی نذیر چوہان کے خلاف مقدمہ درج کرکے سخت کارروائی کی جائے۔
شہزاد اکبر کی درخواست پر ترین گروپ کے ایم پی اے نذیر چوہان کیخلاف مقدمہ درج
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
